بابراعظم کی طبیعت خراب، اسلام آباد کیخلاف میچ نہیں کھیل رہے

بابراعظم کی طبیعت خراب، اسلام آباد کیخلاف میچ نہیں کھیل رہے
کیپشن: Babar Azam's health is bad, he is not playing the match against Islamabad(file photo)

ایک نیوز: پاکستانیوں کیلئے بری خبر آگئی۔ مایہ ناز کپتان کی طبیعت خراب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کے خلاف میچ میں بابر کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور ٹیم کی قیادت کریں گے۔ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل میچ میں بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بیٹنگ کی تھی اور73 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم وہ ملتان سلطانز کی اننگز میں فیلڈ میں نہیں آئے تھے۔

بابر کو بخار تھا جس کے باعث وہ فیلڈ پر نہیں آسکے تھے۔