ایک نیوز: سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ۔
سابق گورنر چودھری سرور نے مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ۔ لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےچودھری سرورکا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین ایماندار ہیں انہوں نے جوڑنے کا کردار ادا کیا۔
چودھری سرور نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی چپقلش دشمنی میں بدل چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کی دعوت دیتاہوں ۔ حکمرانی کا فیصلہ عوام کریں گے۔
سابق گورنر نے کہا برطانیہ میں پارٹی کا ٹکٹ پارٹی لیڈر نہیں علاقہ کے ممبران دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کارکن صرف دریاں بچھاتے ہیں۔ اپنے بچوں کی طرح کارکنوں سے پیار کروں گا۔ پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی ۔ملاقات میں سابق گورنر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی جس کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے ۔