ایک نیوز: وفاقی حکومت نے کسانوں کو اچھی خبر سنادی۔ گندم کی امدادی قیمت میں 78 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کی مںظوری دیدی ہے۔ امدادی قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 78 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت3900 روپے فی من مقرر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کابینہ نے 2022-23 کیلئے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی۔ اس سے قبل گندم کی امدادی قیمت2200 روپے فی من مقرر تھی۔