عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے باہر آئے تو فوری گرفتار کرلیا جائے: سی سی پی او لاہور

عمران خان ریلی کی قیادت کیلئے باہر آئے تو فوری گرفتار کرلیا جائے: سی سی پی او لاہور

ایک نیوز: لاہور انتظامیہ نے دفعہ 144 کے باعث تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ہرصورت روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی حوالے سے سی سی پی او لاہور نےعمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات بھی دئیے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سی  سی پی او لاہور  بلال صدیق کمیانہ نے فورس کو واضع پیغام دیا کہ  اگر عمران خان ریلی کی قیادت کرنے باہر سڑک پر آئے تو فوری اسے گرفتار کر لیا جائے . 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کیلئے لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر دیگر شہروں سے  بھی 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار طلب کئے۔

 ایڈیشنل آئی جی پنجاب کے حکم پر شیخوپورہ، ننکانہ، قصور، ساہیوال، اکاڑہ ، پاکپتن ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور  فیصل آباد سے اہلکار طلب کئے گئے۔  تمام پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔