10 ہزار میگاواٹ سستی بجلی جلد نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی

Mar 12, 2023 | 13:58 PM

ایک نیوز: لوڈشیڈنگ کا عذاب اب چند دنوں کا مہمان، سستی بجلی عوام کو جلد دستیاب ہوگی۔ ملک میں پن بجلی اور ڈیموں کی تعمیر میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔

واپڈا ذرائع کے مطابق سال 2030 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگا واٹ سستی بجلی شامل کردی جائے گی۔ جس کے بعد ملک میں پن بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگا واٹ ہوجائے گی۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموں کی تعمیر مکمل ہونے سے پانی کے ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ فٹ اضافہ ہوگا۔ اس وقت دیامر بھاشا، داسو اور مہمند ڈیم زیر تعمیر ہیں۔ اس کے علاوہ تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی منصوبہ، نائے گاج ڈیم، خرم تونگی ڈیم، کھچی کینال اور کے فور منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی و بجلی کے زیر تعمیر منصوبے 2030 تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

مزیدخبریں