پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13رنز سے شکست دیدی 

 پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

ایک نیوز :پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے  29 ویں میچ میں پشاور زلمی  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13رنز سے شکست دیدی ۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنزبنائے تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلےباز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔

 کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دریں اثنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ جیت پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں، اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ٹام کوہلر کیڈمور نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی چاہتے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہوسکے۔

واضح رہے کہ لیگ راؤنڈ کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان شام 7 بجے شروع ہوگا،کراچی کنگز کی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے سے باہر ہوچکی ہے، انہوں نے اپنے 9 میچز کھیل کر محض 2 مقابلے جیتے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر انکی آخری پوزیشن ہے۔
 

Safely caught

واضح رہے کہ  اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین  اعظم خان انجرڈ ہونے کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں ۔لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اعظم خان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگی تھی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے بھنوکا راجاپکسا، ٹام کوہلر کیڈمور، جمی نیشم اور مجیب الرحمٰن کو غیرملکی کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے ایلکس ہیلز، رحمان اللّٰہ گرباز، کولن منرو اور فضل حق فاروق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔