پیپلزپارٹی کا سابق ٹکٹ ہولڈرز کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ

Mar 12, 2023 | 13:42 PM

ایک نیوز: پیپلزپارٹی نے پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے تحت پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے 10ہزار یا زائد ووٹ لینے والوں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا کہا ہے۔ قومی اسمبلی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کو منگل تک ضرور کاغذات جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پیپلز پارٹی انتخابی جنگ  پورے جوش و جذبے سے لڑے گی۔

مزیدخبریں