ایک نیوز: پی ڈی ایم اتحاد خطرے میں پڑگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ سرحدوں پر ہماری افواج دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن کیساتھ مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔ مردم شماری پر ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو وفاقی حکومت کی سپورٹ کرنا مشکل ہوگی۔ الیکشن کمیشن سست روی کا شکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں جو ہوا جب حقیقت پتہ چلی تو سمجھ میں آیا۔ گاڑی بھی ہماری تھی، چھوڑ کر بھی ہم گئے اور اہم بس الزام لگائیں گے۔ یہ چیز سندھ میں نہیں چلے گی۔ کوئی پرامن احتجاج کرنا چاہے تو یہ اس کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ ہم اس کا جواب قانونی طور پر سخت انداز میں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کےپی میں وزیراعلیٰ نے اسمبلیاں تحلیل کیں۔ ہم سیاسی جماعت ہیں الیکشن میں جائیں گے۔