بالی ووڈ اداکارہ مادھوری کی والدہ انتقال کرگئیں

Mar 12, 2023 | 11:35 AM

ایک نیوز: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔ مادھوری ڈکشٹ کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مادھوری کی والدہ نہلاتا ڈکشٹ کا انتقال آج صبح ہوا، ان کی آخری رسومات بھی آج ہی ادا کی جائیں گے۔

والدہ کے انتقال کی تصدیق مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر شری رام نینےکی جانب سے  کی جاچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری کی والدہ کی عمر 91 برس تھی، فی الحال ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزیدخبریں