ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے نگران حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رہنما بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا بہانہ بنا کر کیئر ٹیکر حکومت نے پی ٹی آئی کی ریلی پر پابندی لگادی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پابندی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ کیئر ٹیکر حکومت چیئر ٹیکر حکومت ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ادارے الیکشن کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں۔ عمران خان نے آج دوبارہ ریلی کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی کی ریلی کا روٹ اور میچ کا روٹ الگ ہے۔ ہم نے لکھ کر دیا کہ 5 بجے سے پہلے ریلی ختم ہوجائے گی۔ آج راولپنڈی میں بھی میچ ہے لیکن یہاں دفعہ 144 نہیں ہے۔