ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز کو جلسوں کی اجازت اور سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے لیکن ہمیں روکا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی بڑی جماعت کو ریلی نکالنے سے روکا جارہا ہے۔ مریم نواز کو جلسے کرنے کی اجازت ہے۔ ان کے جلسوں کو سیکیورٹی دی جارہی ہے۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کا بیڑا غرق کردیا۔ تمام پارٹیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی الیکشن مہم چلائیں۔ کہا جارہا ہے کہ ہمارے کارکن کا حادثے میں انتقال ہوا۔ ہمارے کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پنجاب حکومت نے 2 مرتبہ دفعہ 144 لگائی۔ دفعہ 144 غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہم نے ریلی کی تیاری کی ہے۔ انہیں اجازت دی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عمران خان ہی پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے۔ عمران خان ہی مرکز میں حکومت بنائیں گے۔ شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کہا کہ ریلی پی ایس ایل کے روٹ پر ہے تو ہم نے اپنا روٹ تبدیل کرلیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلی کو روکا گیا ہے۔ اس کیخلاف پٹیشن دائر کی ہے۔ صرف پی ٹی آئی کو ریلی سے روکا جارہا ہے۔ ہم پرامن لوگ ہیں۔ ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا۔