عمران خان سے امریکی کانگریس کے سینئر رکن کا رابطہ

Mar 12, 2023 | 10:32 AM

ایک نیوز: امریکا سے تعلقات بحال ہونے لگے۔ اہم شخصیت نے عمران خان سے رابطہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق  امریکی کانگریس کے سینئر رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہےکہ وہ اس حوالے سے جلد ویڈیو بیان جاری کریں گے۔

عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی  جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

 ڈاکٹر آصف نے چند روز  قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں