کراچی 15منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی 

کراچی 15منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی 
کیپشن: کراچی 15منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی 

ایک نیوز :کراچی میں 15 منزلہ بلند عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے پوری عمارت  آگ کی لپیٹ میں آگئی ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے مصروف شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب 15 منزلہ عمارت میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پر شاہراہ فیصل کے ایک حصے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں جبکہ آگ بجھانے کے لیے اسنارکل سے بھی مدد لی گئی جبکہ عمارت کی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو آگ بجھانے کے لیے طلب کر لیا گیا تھا۔
عمارت میں آگ لگنے کے باعث ایک گارڈ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔