ایک نیوز:دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیف سواتی کادل دہلانے والاانکشاف ،باپ کی مارپیٹ کانشانہ بن چکی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن برائے خواتین کی چیف کی طرف سے ایک تقریب منعقد کروائی گئی ایوارڈ تقریب میں سواتی ملیوال کاکہناتھاکہ اس ایونٹ نے انہیں جذباتی کر دیا ۔کیونکہ انہیں اپنا ماضی یاد آ گیاہے۔ میرے والد مجھے بہت مارا کرتے تھے۔ جب وہ گھر آتے میں بیڈ کے نیچے چھپ جاتی تھی۔ خوفزدہ ہوتی تھی۔
سواتی ملیوال کا کہنا تھا کہ اس وقت میں رات بھر سوچا کرتی تھی کہ خواتین کو ایسے ظلم کے خلاف کس طرح بااختیار بنایا جائے۔ ابو مجھے بالوں سے پکڑتے، سر کو دیوار سے مارتے۔ میں سمجھتی ہوں کہ انہی سب عوامل نے مجھ میں خواتین کی فلاح کے کام کرنے کیلئے جذبہ بیدار کیا۔
سواتی ملیوال کا مزید کہناتھاکہ وہ اپنے والد کے ساتھ چوتھی جماعت تک رہیں۔
واضح رہے کہ سواتی ملیوال 2015 سے دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی مشیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔