پریانکا چوپڑاکاموٹاپے کی وجہ سے باتیں سننے کاانکشاف

Mar 12, 2023 | 00:02 AM

ایک نیوز: پریانکا چوپڑاکاموٹاپے کی وجہ سے باتیں سننے کاانکشاف،سابق مس ورلڈتکلیف دہ تبصروں کی وجہ سے شوہرکے سامنے روپڑیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق مس ورلڈپریانکا چوپڑاجو کہ ہرموضوع پر بات کرتیں ہیں بلکہ کھل کر اظہار کرتیں ہیں۔حال ہی میں سابق مس ورلڈ نے انکشاف کیا کہ کسی سے انہیں موٹا ہونے کی وجہ سے بہت ہی گری ہوئیں باتیں سنا پڑیں۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ یہ باتیں ان کیلئے اتنی تکلیف دہ تھیں جو کہ ان کیلئے سننا بھی مشکل ہوگیا۔
پریانکا چوپڑا کاکہناتھاکہ موٹاپے پر کیے جانے والے تبصرے کا ذکر جب سابق مس ورلڈاپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کیا تو وہ اس بات پر رو پڑیں ۔
اداکارہ کا مزیدکہناتھا کہ کئی بارایسا ہوا ہے کہ ان کی باتوں کا غلط مطلب لیا جاتا ہے۔ لوگوں نے ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان کی بیٹی اورخاندان کے افراد کے بارے میں بھی بری بری باتیں کہیں۔

مزیدخبریں