آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے  خفیہ کیمروں کا نہیں،مریم نواز

Mar 12, 2021 | 13:48 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں، آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے ہیں۔

سینیٹ الیکشن میں پولنگ بوتھ پر مبینہ خفیہ کیمروں کی موجودگی پر اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔ مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے ہیں، سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے، صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں، ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑ دو۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1370289154643345410?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1370289154643345410%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Fwww.hotlinenews.pk%2Flatest-news_209380.html
مزیدخبریں