مالیاتی بل اور سالانہ بجٹ گوشوارے کی نقل ایوان بالا میں پیش

مالیاتی بل اور سالانہ بجٹ گوشوارے کی نقل ایوان بالا میں پیش
کیپشن: A copy of the Finance Bill and Annual Budget Statement presented in the Upper House

ایک نیوز:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےمالیاتی بل اور سالانہ بجٹ گوشوارے کی نقل ایوان بالا میں پیش کردی پی ٹی آئی کے سینیٹرز کا احتجاج حکومت مخالف نعرہ بازی بھی کی ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریب عوام پرٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا یہ بجٹ تو عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دے گا ۔
جس کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کے اپوزیشن لیڈرز بجٹ کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ہم آپ کو اطمیان سے سنیں گے،، کیا تنخواہوں اور پیشن میں اضافہ نہیں کرنا چاہئیے تھا تعمیری تنقید سرآنکھوں پر لیکن پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہئیے سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک کے لیے، ملتوی کردیا گیا۔