چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشادکی ترک فوجی سربراہان سےملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحرشمشادکی ترک فوجی سربراہان سےملاقاتیں
کیپشن: Chairman Joint Chiefs General Sahir Shamshad met with Turkish military leaders

ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانےترک فوجی سربراہان سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانےترکی کا سرکاری دورہ کیا،اس موقع پرجنرل ساحرشمشادمرزانےترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ یاسر گلر ، کمانڈر ہک منصب جنرل میٹن گورک ، کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکومنٹ تاتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی،ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق عسکری قیادت کا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار دونوں جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔