صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے ،عطااللہ تارڑ

Jun 12, 2024 | 23:03 PM

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنےکہاکہ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی فراہمی کا اعلان ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی صحافی برادری کو مبارکباد ۔
وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، جمہوریت کی مضبوطی میں ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا، صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس کی فراہمی تاریخی قدم ہے جو ہمارے ملک کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی، سکیم کے تحت دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا دوبارہ آغاز کیا۔

مزیدخبریں