قومی اسمبلی کی 40قائمہ کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں

قومی اسمبلی کی 40قائمہ کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں
کیپشن: 40 Standing Committees of the National Assembly were formed

ایک نیوز:قومی اسمبلی کی 40قائمہ کمیٹیاں تشکیل دےدی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا ۔
سرکلرکےمطابق قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19 اراکین پر مشتمل جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہونگے، قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19  اورتجارت میں 20 اراکین قومی اسمبلی شامل ہونگے۔

 سرکلرکےمطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہو گی ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے۔