ایک نیوز:پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرسرکاری ملازمین کااحتجاج ، حکومتی وفدسےمذاکرات کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق رانا ثنا اللہ کی قیادت میں حکومتی وفد کے مظاہرین سے مذاکرات ہوئے، حکومتی مذاکراتی ٹیم میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور ڈی سی اسلام آباد بھی شامل تھے۔ مذاکرات کے عمل میں رحمان باجوہ اور دیگر تنظیموں کی قیادت شریک ہوئے۔
ذرائع کےمطابق حکومتی وفد اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، دونوں وفود کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیز بھی قائم کی گئی۔
ذرائع کےمطابق دونوں فریقین کے مابین مسائل کے حل پر مزید ملاقاتیں بھی جاری رہیں گی،سرکاری ملازمین کی جانب سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔