ایک نیوز:آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت نے امریکا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
تفصیلات کےمطابق نیویارک میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں امریکا نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 110 رنز کیے، جس میں نیتش کمار 27 اور سٹیون ٹیلر 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے چار، ہاردک پانڈیا نے دو جبکہ اکشر پاٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے 111 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، سوریا کمار یادیو نے ناقابل شکست 50، اور شیون دھوبے نے 31 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ ریشب پنٹ نے 18 رنز بنائے۔ امریکا کے نیٹراوالکر نے دو اور علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیلس کے بعد نیویارک میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سفر مکمل ہوا، بھارتی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت نے7وکٹوں سےامریکاکوشکست دیدی
Jun 12, 2024 | 23:24 PM