ایک نیوز:ججزتقرری کےمعاملےپرپارلیمانی کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 14 جون کو طلب کرلیا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں جسٹس شہزاد ملک کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل عباسی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن نے تینوں ججز کے نام کی سفارش کرکے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا تھا۔