وفاقی بجٹ2024-25 کاکل حجم کتناہوگا؟تفصیلات سامنےآگئیں

وفاقی بجٹ2024-25 کاکل حجم کتناہوگا؟
کیپشن: What will be the total size of federal budget 2024-25?

ایک نیوز:وفاقی بجٹ 2024-25کاکل حجم کتناہوگا؟ایک نیوزنےتفصیلات حاصل کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق آئندہ مالی سال وفاقی بجٹ کا کل حجم 18 ہزار 877 ارب روپے ہوگا۔
دستاویزات کےمطابق آئندہ مالی سال ایف بی آر ریونیو کا ہدف 12970 ارب روپے ہوگا، نان ٹیکس آمدنی کا ہدف 4845 ارب روپے ہوگا، آئندہ مالی سال حکومتی اخراجات کا تخمینہ 17203 ارب روپے ہوگا، اگلے مالی سال قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی کیلئے 9775 ارب روپے مختص کئےگئےہیں،پنشن کی ادائیگی کیلئے 1014 ارب روپے مختص کئےگئے، آئندہ مالی سال 2122 ارب روپے دفاعی اخراجات کیلئے مختص کئےگئےہیں۔

دستاویزات کےمطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1400 ارب روپے مختص کئےگئے،اگلے مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے مختص کیاجائےگا۔