پیپلزپارٹی اورن لیگ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

Jun 12, 2024 | 18:32 PM

ایک نیوز:پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی ملاقات کی اندورنی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے تمام تحفظات دور نہ کر سکی، پیپلز پارٹی کے تحفظات تاحال برقرارہیں،مسلم لیگ ن مکمل طور پر پیپلزپارٹی کو نہیں منا سکی۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت کے بغیر روانہ ہوگئے،سید نوید قمر اور سید خورشید شاہ اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں پہنچ گئے۔    

مزیدخبریں