حکومت کی تنخواہ دار طبقےکیلئے 5 ٹیکس سلیب متعارف

Jun 12, 2024 | 17:53 PM

ایک نیوز:حکومت نےتنخواہ دار طبقےکےلئے 5 ٹیکس سلیب متعارف کرادی۔
تفصیلات کےمطابق 6 لاکھ تک سالانہ انکم والوں کے لیے چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویزہے، 6 سے 12 لاکھ روپے والوں کے لیے ٹیکس بڑھا کر 2500 روپے کرنے کی تجویزہے،12 لاکھ سے 22 لاکھ سالانہ تنخواہ دار کے لیے ٹیکس ریٹ  15 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کی تجویزہے۔

22 سے 32 لاکھ تنخواہ لینے والوں کے لیے  35 ہزار 8 سو 34 روپے ماہانہ ٹیکس لگانے کی تجویزہے،32 سے 41 لاکھ  روپے تنخواہ لینے والوں کے لیے  ماہانہ 58 ہزار سے زائد ٹیکس مختص کرنے کی تجویز،41لاکھ سے اُوپر تنخواہ  لینے والوں پر 35 فیصد ٹیکس مختص کرنے کی تجویزہے۔

مزیدخبریں