پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس کابائیکاٹ ختم کردیا

Jun 12, 2024 | 17:44 PM

ایک نیوز:پاکستان پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس کابائیکاٹ ختم کردیا۔

ذرائع کےمطابق حکومت کی جانب سےمشاورت نہ کرنےاوراعتمادمیں نہ لینےپر پاکستان پیپلز پارٹی نے آج  کےبجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول  بھٹو زرداری کو منانےکیلئے ان کےچیمبرمیں گئے۔

حکومتی رہنماؤں میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراو رطارق فضل چودھری شامل تھے، حکومتی رہنماؤں کےبلاول بھٹو زرداری کےساتھ مذاکرات ہوئے۔جس میں وہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کومنانےمیں کامیاب ہوگئے۔لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشیدشاہ اورنویدقمربجٹ اجلاس میں شرکت کےلئے آئےجبکہ باقی جماعت میں سےکوئی بھی بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہوا۔

مزیدخبریں