پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہوگا ،تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش ہوگا ،تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: The budget for the next financial year will be presented in the Punjab Assembly tomorrow, the details have come out

ایک نیوز:وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کل پنجاب اسمبلی میں آ ئند ہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن آغاز 2بجے ہو گا۔اس سے قبل کابینہ سے بجٹ 2024-25کی منظوری لی جائے گی۔

ترجمان وزارت خزانہ پنجاب  کا  کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہو گا ۔ مالی سال 2024-25 کے صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وسائل میں اضافے کے لیے پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 

صوبے میں موجود قدرتی وسائل اور سرکاری اثاثہ جات کے منافع بخش استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب بجٹ میں تعلیم ،صحت اور سماجی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہوں گی۔ میگا پراجیکٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے لگائے جائیں گے۔ فوڈ اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سبسڈی کو ممکن بنایا جائے گا۔  

پیداوری شعبہ جات میں صنعت اور زراعت پر خصوصی توجہ دیجائے گی ۔ زرعی شعبہ میں پیداوری صلاحیت بڑھانے کے لیے کسانوں کی مشکلات دور کی جائیں گی ۔

بجلی کے بلوں سے نجات کے لیے سولر سسٹمز کی آسان دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ سرمایہ کاری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع دئیے جائیں گے ۔ معاشی ترقی کے لیے پیداوری شعبہ جات کے آ ئی ٹی کے شعبہ پر بھی بھر پور سرمایہ کاری کی جائے گی۔ 

مینوفیکچررز کی مشکلات اور تاجر برادری کی شکایات دور کی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک اضافے کو یقینی بنایا جائے گا۔