اینٹی کرپشن عدالت ،فواد چودھری کیخلاف مبینہ رشوت وصولی کیس کی سماعت ملتوی

Jun 12, 2024 | 15:40 PM

ایک نیوز: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف مبینہ رشوت وصولی کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی۔ 

تفصیلات کے مطابق ۔ کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز بکھر نے کی۔ فواد چودھری اپنے وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے چالان جمع نہ ہونے کے باعث سماعت 26 جون تک ملتوی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں