سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟اہم خبر آگئی 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟اہم خبر آگئی 
کیپشن: How much will the salaries of government employees increase? Important news has arrived

ایک نیوز:آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کی تجویز سامنے آئی ہے۔ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہ میں15سے 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ گریڈ 1 تا 16 کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کی تجویزہے۔   گریڈ 17 سے 22 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی تجویز  دی گئی ہے۔ تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ 

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنے کی تجویز تیار کرلی گئی۔ تجویز کا اطلاق صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاملہ غور کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا جائے گا۔ صوبائی حکومتوں کی منظوری کی صورت میں اس کا اطلاق آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا۔