فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ہرادیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2 میں تاجکستان نے پاکستان کو ہرادیا
کیپشن: FIFA World Cup Qualifier 2: Tajikistan beat Pakistan

 ویب ڈیسک :فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے دی۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دوشنبہ کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا، تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچهر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا، میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا، تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کیلئے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے کے تمام چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔