ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ،مریم نواز برہم 

Jun 12, 2024 | 14:51 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ویڈیو میں چلڈرن ہسپتال کی صورتحال دیکھ کر  مریم نواز برہم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چلڈرن ہسپتال لاہور کی ویڈیوز پیش کی گئی، باتھ روم آپریشن تھیٹر اور دیگر صورتحال پر وزیراعلیٰ مریم نواز برہم  ہوگئیں۔وڈیو میں ایمرجنسی میں بچے کا خون بہہ رہا ہےاور ماں دوپٹے سے ڈھانپ رہی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محکمہ صحت حکام کی سخت سرزنش لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا۔ ساہیوال میں 8 بچے مر گئے، ہم سب ذمہ دار ہیں, جواب دینا ہوگا۔ مریم نواز صوبائی مشیر اظہر کیانی کی سربراہی میں 3رکنی اعلی ٰسطح کمیٹی قائم ذمہ داری کا تعین کرے۔متعلقہ حکام کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز  کا کہنا تھا کہ تمام ہسپتال ٹھیک کرنا چاہتی ہوں۔ ہیلتھ کا پورا سسٹم بدلنا ہوگا ،مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام لانا یوگا ۔ مانیٹرنگ اور احتساب نہیں ہوگا تو کارکردگی نہیں ہوگی۔ پنجاب کے ہسپتالو ں کی ضروریات اور مسائل کا تعین کرنے کے لیے میپنگ کا حکم ویکسینیشن مہم میں خامیوں کو دور کیا جائے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں خسرہ کی ویکسینیشن مہم کے لئے فوری اقدامات کا حکم اور فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 105 تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تحصیلوں میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ یقینی بنانے کی ہدایت 

مختلف شہروں کے 11بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری چھوٹے اور دور دراز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے پلان تیارکرلیا گیا۔وزیر صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کرے گی ۔  صوبے بھر میں ڈاکٹرزکی کارکردگی کا تعین کرنے کے لئے سسٹم وضح کرنے کی ہدایت 

اجلاس میں سینیئر وزیر مریم اور رنگ زیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی مشیر اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز سہیل اشرف، علی جان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سی ای او ایڈاپ شاہ میر سمیت دیگر حکام موجود تھے۔  

مزیدخبریں