محمود خان اچکزئی کو اہم ٹاسک مل گیا

Jun 12, 2024 | 14:35 PM

ایک نیوز: حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا،پی ٹی آئی  نے سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے اعتماد کےساتھ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارمز سے مذاکرات کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کی جانب سے اپوزیشن آلائنس کے پلیٹ فارمز سے مذاکرات کا مشورہ دیا گیا۔

ذرائع  کا کہناہے کہ محمود خان اچکزئی کو سیاسی قیادت سے مذاکرات کے لئے مکمل اختیار دیا جائے گا۔سیاسی قیادت سے روابط سے قبل مذاکرات کی شرائط اور طریقہ کار پر مشاورت ہوگی ۔پی ٹی آئی کے حتمی فیصلے کے بعد محمود خان اچکزئی مذاکرات کے لئے روابط کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک میثاق پر اتفاق رائے ڈائیلاگ کی بنیاد ہوگا۔رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کے ساتھ انتخابی عمل کی شفافیت بھی مذاکرات ایجنڈے کا حصہ ہونگے۔عدلیہ، پارلیمان اور ریاستی اداروں کی آئینی حدود مذاکراتی کے نکات میں شامل ہونگی۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی قیادت مذاکراتی عمل میں شامل ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور مذاکرات کے لیے اپنے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ 

مزیدخبریں