ایک نیوز:عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ ،عمران ریاض نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
درخواست کے مطابق 11 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے۔ عمران ریاض خان کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا، عمران ریاض خان کو سعودی عرب جانے کیلئے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی۔
عمران ریاض خان کی معلومات کے مطابق وہ کسی مقدمے میں تفتیش کے لیے بھی مطلوب نہیں، فریقین نے جان بوجھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے،درخواستگزارنے عدالت سے استدعا کی کہ فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ اسلام اباد ہائی کورٹ کے 11 جون کے احکامات پر عمل درامد کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، امیگریشن، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔