لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد

Jun 12, 2024 | 12:49 PM

لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد 

ایک نیوز:بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کے عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔ 1964ء میں پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔ 

موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا۔ لیکن ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی ۔ جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں