ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس طیارے حادثے میں ہلاک  

ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس طیارے حادثے میں ہلاک  
کیپشن: Malawi's Vice President Saulo Klaus killed in plane crash

ایک نیوز:افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر سا ؤ لوس کلا ؤ س  سمیت 10افراد طیارے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاوی کے صدر نے تصدیق کردی ہے۔ طیارے میں سابق خاتون اول شانیل زیمبری بھی سوار تھیں۔ 

ڈیفنس فورس کا کہنا ہے  نائب صدر کا طیارہ ممکنہ طور پر چکنگوا کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔لاپتہ ہونے والا طیارہ تاحال نہیں مل سکا۔ گھنے جنگل اور دھند کے باعث سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاوی کے نائب صدر کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیاہے۔