ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا قائداعظم ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کے حوالے سےلائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ صحت کا شعبہ ایک انتہائی اہم اور حساس شعبہ جس کے زمہ انسانی جانیں بچانے کا اہم فریضہ ہے۔
وزیراعظم نے ہیلتھ ٹاور میں بہترین معیار کے اسپتالوں سمیت میڈیکل یونیورسٹی ، نرسنگ یونیورسٹی ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبارٹریز اور امراض کی تشخیص کے مراکز قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اور شراکت داروں کی مدد سے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔
وزیراعظم نے قومی وزارت صحت کے زیر تحت لیبارٹریز کے معیار اور کارکردگی کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت قومی صحت اور اس سے منسلک اداروں میں بہترین استعداد کے ہیلتھ پروفیشنلز کی تعیناتی ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا تھرڈ پارٹی آڈٹ، ڈرگ پرائیسنگ کو ڈریپ سے الگ کرنے کے حوالے سے لائحہ ء عمل ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کا ہیومن ریسورس اور ملک بھر کے نرسنگ سکولز اور کالجز کا بھی آڈٹ کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے صحت کے حوالے سے امور کی وہ خود نگرانی کرینگے۔
وزیراعظم کا اسلام آباد کے اسپتالوں کا فضلہ پراسیس کرنے والے پلانٹس کی استعداد میں اضافہ کرنے اور ان پلانٹس کو آؤٹ سورس کرنےکی ہدایت دی گئی۔
وزیراعظم کی اسلام آباد کے اسپتالوں کے لئے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت
اجلاس کو وزارت قومی صحت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
نیشنل بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ بلڈ پراڈکٹس پراڈکٹس پالیسی جلد لائی جا رہی ہے ، نرسنگ اور مڈ وائیفری کے حوالے سے قومی پالیسی فریم ورک پر کام حتمی مراحل میں ہے ، نرسنگ گریجوئیٹس کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ نرسنگ کالجز میں شام کی کلاسز کا اجراء کیا جائے گا۔
بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے حوالے سے نظر ثانی شدہ قومی ایکشن پلان برائے سال 2025-2030 پر کام۔کا آغاز کر دیا گیا ہے ، اسلام آباد کے اسپتالوں کے لئے 711 ملین روپے کے نئے طبی آلات اور ایمبو لینسز خریدی گئی ہیں۔
اسلام آباد کے اسپتالوں میں جدید ہاسپیٹل مینجمنٹ سسٹم لگایا جائے گا ،اسلام آباد کے 5سرکاری اور چار نجی ہسپتالوں میں فضلہ پراسیس کرنے کے پلانٹس کام کر رہے ہیں،ملک میں انسولین کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے ،مختلف ویکسینز کی تیاری میں اضافہ کیا جائے گا ،پلازمہ فریکشنیشن کے مراکز اور فارما پارک قائم ہوگا۔
کوئٹہ کے ٹرشری کئیر اسپتالوں میں مشینری اور آلات مہیا کئے جائیں گے موسیٰ خیل میں 50 بستروں پر مشتمل سرکاری اسپتال قائم کیا جائے گا۔
آزاد جموں و کشمیر میں ٹرشری کیئرہسپتال بنایا جائے گا اور ایک نیا تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال قائم ہو گا،گلگت بلتستان میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور دانش اسپتال بنایا جائے گا ۔