ایک نیوز:چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی نےاپ گریڈیشن کا کام 24گھنٹے جاری رکھنےکا حکم دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دن رات کام کرکے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جاسکتاہے ۔ سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے۔ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں ۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔