ایک نیوز:بجٹ منظوری کی حکمت عملی کےلیے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔وزیراعظم شہبازشریف صدارت کرینگے۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اجلاس میں ن لیگ کے اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی ۔اراکین کو بجٹ کے نمایاں خدوخال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اپوزیشن کے احتجاج کی صورت میں جوابی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔