وفاقی بجٹ،سنی اتحادکونسل اورپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیاگیا

Jun 12, 2024 | 00:49 AM

ایک نیوز:وفاقی بجٹ 2024-25،سنی اتحادکونسل اورپی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح گیارہ بجے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہوگا ۔
حامد رضا، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر،علی محمد اوراسد قیصر شریک ہوں گے ، اجلاس میں زرتاج گل، شیخ وقاص زین قریشی، احمد چٹھہ سمیت تمام ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے۔

  اجلاس میں بجٹ تقریر، احتجاج اور بانی چیئرمین کی رہائی جیسے اہم امور پر غور ہوگا ،پارلیمانی پارٹی کے وفاقی بجٹ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کرے گی۔
  اجلاس کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ظہرانہ کے بعد ارکان قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے لئے دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے۔    

مزیدخبریں