پاکستانی وکٹ کیپرمحمدرضوان نےکتنےکیچ پکڑے،ریکارڈبناڈالا

Jun 12, 2024 | 00:34 AM

ایک نیوز: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے 50 کیچ مکمل، محمد رضوان نے کینیڈا کے خلاف میچ میں کیچ پکڑنے کی نصف سنچری مکمل کی۔
 پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 کیچز مکمل ہوگئے، محمد رضوان نے یہ اعزاز کینیڈا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں حاصل کیا۔

 محمد رضوان نے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 49 کیچ اور 11 سٹمپ کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔ کینیڈا کے خلاف نیویارک میں ورلڈ کپ کے میچ میں محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑنے کی نصف سنچری مکمل کی۔

مزیدخبریں