ایک نیوز :وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جو پچھلی حکومت نے پراجیکٹ شروع کئے انہیں کو مکمل کریں گے ،کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس پراجیکٹ کو جلدی سے جلدی مکمل کریں تا کہ عوام کو آسانی ہو ،کئی مہینوں سے لاء اینڈ آرڈر ایجنسیز امن و امان کی صورتحال میں مصروف تھے ،اسی وجہ سے شہرمیں کرائم کی شرح بڑھی ،اب اداروں کی توجہ کرائم ریٹ کی جانب ہے ،الیکشن کمیشن کہے گا تو ہم پنجاب میں الیکشن کروا دیں گے ،مئی میں 3400 کے قریب ملزم تھے لاہور:ستر فیصد ملزمان پکڑے جاچکے ہیں