سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے تعینات

سمندری طوفان بائپر جوائے سے نمٹنے کیلئے فوجی دستے تعینات
کیپشن: Troops deployed to deal with Cyclone Biper Joy

ایک نیوز : ممکنہ سمندری طوفان "بائپر جوائے" سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات کر دیے گئے۔

ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات بارے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، جی او سی حیدرآباد گیریژن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں " بائپر جوائے" سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی اور پاک فوج کی خدمات لیتے ہوئے تازہ دم دستے حفاظتی اقدامات کے طور پر تعینات کر دیے گئے، پاک فوج کے تازہ دم دستے ممکنہ سمندری طوفان " بائپر جوائے" سے نمٹنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

پاک آرمی کی کمانڈ نے فیصلہ کیا کہ پاک آرمی کے مزید دستے بھی ممکنہ ریسکیو آپریشنز کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پاک فوج عوام کو مشکل وقت میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔