ایک نیوز:کیٹی بندر سمدنری طوفان بپر جوائے کے نشانے پر ہے لیکن شہر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
سمندری طوفان بپر جوائے کی خبروں کی وجہ سے کیٹی بندر کے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کر دی ہیں۔ بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہو گئی ہے لیکن کئی اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔
حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور کچرے سے بھرے برساتی نالوں نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔