طوفان،سندھ کی ساحلی پٹی سے شہریوں کی منتقلی شروع

طوفان،سندھ کی ساحلی پٹی سے شہریوں کی منتقلی شروع
کیپشن: Storm, Evacuation of citizens from Sindh coastal belt begins

ایک نیوز:بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا۔ممکنہ خطرات کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی گئی۔

شاہ بندر، جاتی اورکیٹی بندرکے دیہات سے 50 ہزار افرادکا انخلا کیا جائے گا،  بدین کےزیرو پوائنٹ کےگاؤں سے 2 ہزار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی گئی ہے۔

حکام کاکہنا ہےکہ طوفان ٹکرانے سے سمندر میں 4  تا 5 میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی، پانی بہت آگے آجائےگا جبکہ 17 سے 18 جون تک طوفان کا اثر کم ہوجائے گا۔