سانحہ 9مئی،شرپسند عناصرکوکٹہرے میں لایاجائے،چیئرمین نیب

سانحہ 9مئی،شرپسند عناصرکوکٹہرے میں لایاجائے،چیئرمین نیب
کیپشن: Tragedy of May 9, the evil elements should be brought to justice, Chairman NAB

ایک نیوز :چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قانون کے دائرے میں لانا چاہیے۔
ترجمان نیب کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کاکہنا تھا کہ ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں اپنا فرض بخوبی نبھایا۔
چیئرمین نیب نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا۔