ایک نیوز:حریم شاہ کے پاس رانا ثنا اللہ کی کونسی ویڈیو ہے ؟ٹک ٹاکر نے بڑا انکشاف کردیا۔
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے کیس لڑنے کیلئے پاکستان آئی ہوں ۔صندل خٹک کے وکیل نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی ۔ صندل اور میں پانچ سال اکٹھے رہے ہیں میرے لئے سب سے زیادہ کرب یہ تھا کہ جب کوئی اپنا اس طرح کا کام کرتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کے بارے میں جھوٹ نہیں بولا کسی کو بھی میرے سامنے بٹھائیں اور پوچھیں کہ میں نے کونسا جھوٹ بولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا کے فالوور مجھے پچھلے پانچ ماہ سے ہراس کررہے ہیں ،اگر میں کسی کے بارے میں غلط بیانی کررہی ہوں تو ان سے کہو جاکر میرے خلاف کیس کریں۔