ایک نیوز :روسی خام تیل کے پہلے جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے کی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی تیل آنے سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ قیمتوں پر فرق یکم جولائی سے پڑے گا۔وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی تیل آنے سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ قیمتوں پر فرق یکم جولائی سے پڑے گا۔
دوسری طرف ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سےخام تیل نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔ روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ چودہ لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قیمت نکالی جائے گی۔ مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی۔
روسی تیل عام مارکیٹ سے تیس سے چالیس فیصد سستا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار پچاس فیصد سے زائد نکلی تو چالیس روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار پچاس فیصد سے زائد نکلی تو چالیس روپے فی لیٹر تک قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔