ایک نیوز :لاہور نیب نے بشری بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق نیب کی دو رکنی ٹیم نےبشریٰ بی بی کو نوٹس زمان پارک وصول کروا یا۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو یکم اور سات جون کو بھی طلب کیا گیا ۔ بار بار بلوانے پر بھی آپ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ بشری بی بی خاندان کے کسی مرد رکن کے ساتھ کل 11 بجے نیب دفتر میں پیش ہوں۔ نیب نوٹس میں بشری بی بی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔