طوفان بائپر جوائے،ممبئی کے ساحل پر بلند لہریں،شدید بارشیں متوقع

طوفان بائپر جوائے،ممبئی کے ساحل پر بلند لہریں،شدید بارشیں متوقع
کیپشن: Cyclone Biparjoy, high waves on Mumbai coast, heavy rain expected

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائے کے سبب بھارتی شہر ممبئی کے ساحل پر لہریں بلند ہوگئیں۔شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کردی گئی۔


 ریاست گجرات میں بھی طوفان بائپرجوائےکے سبب تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں لہریں بلند ہیں جب کہ بائپر جوائے کے زیر اثر گجرات کے اضلاع میں 13 سے 15 جون تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔ گجرات کے اضلاع میں13 سے 15جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کے لیے اورنج الرٹ جاری کردیا جب کہ ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہواؤں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کردیے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔